حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ ہاجر خمین کے ثقافتی امور کے مسئول کی جانب سے "نشست فاطمی" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر خمین میں حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حسن شفیعی راد نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے کہا: ہمارے معاشرے کی ثقافتی ضرورت کی ہر چیز عالم اسلام کی عظیم خاتون حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور طرز زندگی میں مل سکتی ہے لیکن اس کو پیش کرنے کے لیے جدید زبان اور مخاطب کے لیے موزوں انداز بیان سے استفادہ کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام شفیعی راد نے کہا: ہم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو اس لئے بیان کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ زندگی کے تمام طبقات کے لیے نمونہ بنیں۔
انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کا بیان بھی صرف زبانی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر ہونا چاہئے۔
حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: طلباء کو چاہئے کہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور ان کی زندگانی کو موجودہ روزمرہ زبان میں نوجوانوں کے سامنے بیان کریں۔